مری، 29 جولائی ( اےپی پی):یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔ جی پی او چوک زاکرین نے عزاداروں سے خطاب کیا۔مرکزی جلوس مقررہ کردہ راستوں سےہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دئیے گئےجلوس کے راستوں میں آنے والے متصل راستوں کو بند کر دیا گیا تھا ۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جارہاہے سی سی ٹی کیمروں سے کنٹرول روم سے جلوس کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے حساس اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ سیکورٹی کے ادارے پولیس ٹریفک پولیس ریسکیو 1122محکمہ صحت کی ٹیمیں جلوس کے ہمراہ ہیں جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور مناسب انتظام کیا گیا ہے











