ملتان، 27 جولائی (اے پی پی):محرم الحرام کے موقع پر پی ایچ اے ملتان کا شہر کی مختلف گرین بیلٹس اور پارکوں کا صفائی آپریشن،پودوں کی تراش خراش اور پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔
9نمبر،دولت گیٹ،ممتاز آباد،دہلی گیٹ اور دیگر گرین بیلٹس پر صفائی اور پودوں کی تزئین و آرائش ، عام خاص باغ میں صاف پانی اور واش رومز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔مختلف زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ماتحت عملہ محرم الحرام کے پیشِ نظر ڈیوٹیاں سرانجام دے گا۔
جلوس کے روٹس پر پودوں کی کانٹ چھانٹ اور صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔











