ٹیکسلا ،27 جولائی(اے پی پی): وزیرمملکت اور چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ٹیکسلا کے قدیمی کھنڈرات کا دورہ کیا ،اس دوران فلپائنی سفارتکار، یونیورسٹی طلباءاور میڈیا نمائندگان بھی ہمراہ تھے ۔
انہوں نے ٹیکسلا روڈ پر واقع جولیاں اور موہڑہ مرادو اسٹوپا کا دورہ کیا جو کہ گندھارا تہذیب کی اہم نشانیاں ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ حالیہ دورہ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت کے تحت ہر ہفتے گندھارا تہذیب کی باقیات کا کھوج لگانے کی ایک کڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گندھارا کے ہفتہ وار دوروں کا مقصد گندھارا تہذیب کی باقیات، کھنڈرات اور مقدس مقامات کا جائزہ لینا ہے۔











