ملتان؛ ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

60

ملتان، 12 جولائی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ  نے   غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 30 سے زائد ویگنوں کو سلنڈر اتار کر تھانہ بند کردیا اور  ایل پی جی سلنڈر قبضے میں لیکر 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی کئے ۔انہوں  نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی شہر کے مختلف  علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے ، مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ایل پی جی سلنڈر نصب نہیں ہونگے۔

 سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ  سرکاری کرایے اور روٹس کی خلاف ورزی پر بھی سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔