ملتان ؛ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے توسیعی بلاک کی او پی ڈی فعال کردی گئی

22

ملتان،31 جولائی (اے پی پی):کمشنرملتان انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال ملتان کے توسیعی بلاک میں او پی ڈی مکمل فعال کردی گئی ہے ۔

انہوں نے پیرکو کارڈیالوجی توسیعی بلاک اورسول ہسپتال کے دورہ کے موقع  پر کہا کہ 3 ارب روپے مالیت کے  منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور رواں سال ستمبر میں مکمل ہسپتال فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں صحت کے میگا منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 بیسمنٹ، گراونڈ فلور، 3 فلوز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر سے 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا اورکارڈیالوجی ہسپتال میں 20 کروڑ کی لاگت سے 4 منزلہ سرائے بھی تعمیر کیا جائے گا،250 بیڈز پر مشتمل سرائے کا پی سی ون حکومت پنجاب کو بھجوا دیا گیا  ہے۔

کمشنر  نے سول ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کی موجودہ عمارت چلڈرن ہسپتال کو سونپی جارہی ہے۔چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی سول ہسپتال کی عمارت میں منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے 47 ملین روپے مالیت کی اس سکیم کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی آسان فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔حکومت پنجاب کی صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ  ہے۔ منصوبوں کی تکمیل میں  معیار  پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا  جائے۔