ملتان شہر و گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ، نشیبی علاقے زیر آب  

11

ملتان،24 جولائی(اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں ساون کے مہینے کی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ بارش سے بوسن روڈ اور گلگشت رشید آباد کمہار والا لاڑ اور ناگ شاہ روڈ اور مظفرگڑھ روڈ شجاع آباد اور اسکے آس پاس سمیت دیگر دیہات بھی لپیٹ میں آگئے ہیں ،وقفہ وقفہ سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سوموار کے روز ملتان  اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر  سب سے زیادہ 72ملی میٹر بارش اور پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر بھی 64 ملی میٹر  جبکہ  کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔