نوشہرہ ورکاں؛ کرنٹ لگنے سے باپ موقع پر جاں بحق ، بیٹا زخمی

11

نوشہرہ ورکاں،24 جولائی(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں محلہ روڑالہ میں ہائی ٹرانسمشن لائن سے کرنٹ لگنے سے باپ موقع پر جاں بحق جبکہ  بیٹا جل کر زخمی ہو گیا ہے  جسے فوری طور پر  تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

شیخ محمد حنیف کا بیٹا عمر فاروق اور پوتا حسنین اپنی چھت پر تھے کہ ٹی وی کیبل وائرمین کے کہنے پر اپنی چھت سے  نیچے  پھینکا ، تار گیارہ  کے وی تار کے اوپر سے ہو کر نیچے آ گئی جسے واپس کھینچتے ہوئے زور دار دھماکہ ہوا اور کرنٹ لگنے سے عمر فاروق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا چودہ سالہ بیٹا حسنین بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔