ملتان: ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن

36

ملتان، 03 جولائی ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں انسپکشن کی اور گراں فروشوں کو بھاری جرمانے کئے۔کریک ڈاؤن کے دوران سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 5 گراں فروشوں پر مقدمات بھی درج کروائے گئے جبکہ  3لاکھ روپے سے زائد کے  جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عید ایام میں اشیاء خوردونوش اور مصالحہ جات کی قیمتوں کی بھی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے گئیں ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی رپورٹ پیش کرینگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہر ہفتے اشیاء خوردونوش کا ریٹ طے کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے۔