جوہرآباد،03 جولائی(اے پی پی ): گزشتہ روز دریاۓ جہلم مین نور پور تھل کے گاؤں بوڑانہ والا کے رہائشی سیلفیاں بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینون لڑکوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جو ریسکیو حکام نے متوفیون کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
گزشتہ روزنور پور کے نواحی گاؤں بوڑانہ والا کے تین نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے سلفیاں بنانے لگےکہ پانی کی تیز لہروں میں ڈوب گئے تھے، ریسکیو ٹیموں کی طرف سے ڈوبنے والوں کی تلاش کی گئی، تینوں نوجوانوں کاتعق ایک ہی خاندان سے ہے،گاؤں بوڑانہ والا کے 3 نوجوان دریائے جہلم ماڑی شاہ صغیرہ پتن پر نہاتے ہوئے دریا کے گہرے پانی میں چلے گئے تھے۔
دریائے جہلم کے مقام پر مقامی افراد اور لواحقین کی بڑی تعداد ساری رات موجود رھی۔ ڈوبنے والوں میں 15 سالہ محمد عدیل،12 سالہ عبدالوہاب اور 16 سالہ تیمور شامل ہیں، ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ان کی لاشین جب گاؤں پہنچیں تو ہر انکھ اشکبار تھی، پورے علاقہ میں سوگ کی کیفیت ہے۔











