نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،کپاس کی امدادی قیمت کے حوالے سے تبادلہ خیال

14

لاہور،11جولائی( اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر، گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز، فواد مختار، انوار غنی اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کاشتکاروں کو کپاس کی امدادی قیمت یقینی دلانے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔