نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا قبائلی ضلع باجوڑ کا دورہ

22

پشاور،31اگست(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے آج قبائلی ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور انکو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء حامد شاہ، مطیع اللہ مروت، مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور ،چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات بھی  تھے۔