ملتان؛ آر پی او کی سیف سٹی پروجیکٹ بارے افسران سے میٹنگ، امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال

35

ملتان،31 جولائی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سیف سٹی پروجیکٹ کے افسران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ملتان میں جرائم کی روک تھام  اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا تاکہ ملتان سٹی میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف منظم کارروائی عمل میں لائی جا سکے، اس پروجیکٹ سے جرائم کی روک تھام اور  جرائم  پیشہ عناصر کی سر کوبی میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔

میٹنگ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے علاؤہ ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران ، ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ جلیل عمران غلزئی ،  اے ڈی آ ئی جی  منصور عالم ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان میڈم نمرین منیر ، چیف سکیورٹی آ فیسر ریجنل پولیس آ فس انسپکٹر میڈم شبانہ سیف ودیگر افسران نے شرکت کی ۔