وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

34

اسلام آباد،21جولائی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے  جمعہ کو یہاں  ملاقات کی۔  ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور مشیرِ وزیراعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔