اسلام آباد، 22 جولائی(اے پی پی ): وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں توانائی کے کے بحران سے نمٹنے کے لیے توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایکشن پلان 2023-30، انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز(ECBC) -2023 اور پاکستان انرجی لیبلز ریگولیشنز” پر قومی سطح کی مشاورت کے دوران کہیں۔جو نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (این ای سی اے) نے منعقد کیا تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پنکھے اور ایئر کنڈیشنر بجلی کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی 120 واٹ اور 100 واٹ کے پنکھے تیار کر رہے ہیں جبکہ 40 واٹ اور یہاں تک کہ 30 واٹ کی صلاحیت والے پنکھے بھی دستیاب ہیں، اور یہ عالمی سطح پر اختیار کی جانے والی ٹیکنالوجی ہے۔ ہم توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر زیادہ بوجھ کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔











