مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہمیشہ ترقی ہوئی، افراط زر کم ہوا، انفراسٹرکچر بہتر ہوا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

21

لاہور، 26 جولائی(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق  کونسلرز سمیت سینئر ورکرز نے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کرنے والوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل عامر خان چوہدری جاوید کمال حاجی معراج دین، زاہد خان عدنان خالد بٹ اور سینئر ورکرز حافظ آصف لادی ادریس خان کاکڑ وحید جٹ طارق قریشی ملک لالی   چوہدری سعید گجر یاسر لطیف  حماد بٹ شامل تھے ۔ گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم نے مخلصانہ کوششیں کر کے ملک کو  معاشی بحران اور ڈیفالٹ ھونے  سے بچا لیا۔  سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ لوگوں کی خدمت کو الللہ پاک رضا کا زریعہ بنائیں۔   بلیغ الرحمن نے وفد سے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک نے  مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی۔ افراط زر کم ہوا، انفراسٹرکچر بہتر ہوا ،موٹر وے بنیں، پاور پلانٹس لگے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمندگی کا  دن ہے۔ تمام دنیا میں وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو عظیم درجہ دیا جاتا ہے۔  9 مئی کو ایک منصوبے کے تحت شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے،  جو ناقابل معافی جرم ہے۔  عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو گمراہ کیا، سوشل میڈیا پر اتنا جھوٹ بولا کہ وہ سچ لگنے لگے۔ چوہدری جاوید کمال گجر  نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچ اور شائستگی سے کرنے پر یقین رکھتے ییں۔  وفد کے اراکین نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا  شکریہ ادا کیا۔