قصور۔ 03 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر خاں کی قصورکے نواح پھول نگر آمد‘886کلومیٹردور سی پیک کا منصوبہ کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر آج سلیبریٹ ڈے منایا گیا‘ چائنہ پاکستان کے درمیان اکنامکس کاریڈورکے دس سال مکمل ہوئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق ایم این اے رانا محمدحیات خاں کے فارم ہاؤس پھولنگربھائی پھیرومیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خرم دستگیر خاں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بدولت ہیڈبلوکی مٹیاری کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی،اگر یہ کام نہ ہوتا تو بجلی کے ایک اور بحران کا سامنا کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت کی بدولت 5000 ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوا‘پاکستان کی تاریخ میں بجلی کا 2000میگاواٹ تھرمیں منصوبہ بنا۔انہوں نے کہا کہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہاز شریف نے نیوکلیئر سے بجلی بنانے کا پراجیکٹ کا افتتاح کرکے پاکستان کی ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے‘ داسو ڈیم مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیں‘تھر سے حاصل بجلی کو جلد ٹرانسمیشن میں ڈالیں گے‘بجلی کی کمی کا شکوہ کرنے والے جلد ہی خوشخبریاں سنیں گے۔، وفاقی وزیر غلام دستگیر خاں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تمام ترقیاتی پراجیکٹ بندکردیئے تھے‘وزیراعظم میاں شہبازشریف ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پرمیاں محمد نواز شریف کی مہر لگی ہوئی ہے‘ چائنہ نے پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے‘ ہوا کوئلہ،تیل اور دیگر ملکی ذرائع سے بجلی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ نئے لگائے جانے والے کارخانوں میں باہر سے امپورٹ کیا گیا ایندھن نہیں ہوگا بلکہ ملک سے ایندھن استعمال ہو گا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے رانامحمدحیات خاں‘سابق سپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خاں‘سابق ضلعی ناظم قصور رانا سکندرحیات خاں ودیگربھی موجودتھے۔











