لاہور 3 جولائی ( اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ریلوے سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئےایم ایل ون منصوبہ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے سبی ،ہرنائی سیکشن پر جاری کام کی رفتار پر اظہار اطمینان اور آپریشن بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ابتدائی پائلٹ پراجیکٹ پر 15کوچز کی برانڈنگ پر کام اسی مہینے شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ سٹیل شاپ مغل پورہ میں الیکٹرک آرک فرنس کی تنصیب 25جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔فرنس چلنے سے سٹیل شاپ کی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔اجلاس میں لینڈ رولز کی کابینہ منظوری پر اپڈیٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فائبر آپٹیکل کیبل پالیسی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔











