بہاولنگر،03جولائی(اے پی پی):قربانی کا گوشت کھانے میں بے احتیاطی کے باعث 4 ہزار سے زائد مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے۔ متاثرہ مریض گیسٹرو، اسہال قے ،فوڈ پوائزننگ اور معدے کے انفیکشن کی بیماریوں کا شکار ہوئے۔متاثرہ افراد میں بچے، بوڑھے،جوان اور خواتین بھی شامل ہیں۔
انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر ساجد نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے سے بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ حالیہ موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے اجتناب کریں۔











