ٹیکسلا واہ کینٹ، ملک بھر کی طرح ٹیکسلا میں بھی یوم عاشور کا جلوس نکالا گیا

21

ٹیکسلا واہ کینٹ، 29 جولائی ( اےپی پی): ٹیکسلا واہ کینٹ  میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، دسویں محرم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، ریلوے اسٹیشن پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی، بعد ازاں جلوس اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہوا،  اور مقررہ مقام پر زنجیر زنی کی گئی، عزاداروں کے لیے راستے میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئیں، اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جلوس کی سکیورٹی کے لیے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئیے گئے تھے، جلوس قصر عباس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔