
پاکپتن، 26 جولائی ( اےپی پی):برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے 781ویں سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔تیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی صوبائی وزیر اظفر علی سید نے سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری کے ہمراہ کی۔زائرین کی بڑی تعداد بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
سجادہ نشیں درگاہ بابا فرید دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے دیوان فیملی کے ہمراہ عرس کی رسومات ادا کر رہے ہیں۔زائرین میں روائتی تبرکات بھی تقسیم کئیے جا رہے ہیں۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئیے بہترین انتظامات کئیے گئے ہیں۔بہشتی دروازہ دس محرم کی صبح فجر سے پہلے ایک سال کے لئیے بند کر دیا جائے گا۔مزار بابا فرید کا نوری دروازہ بھی دس محرم کو شہدائے کربلاء کے سوگ میں چالیس روز کے لئیے زائرین کے لئیے بند کر دیا جائے گا تاہم علامتی رسومات جاری رہیں گی۔محکمہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئیے گئیے ہیں۔تین ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی عرس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
عباس علی عارفی /فاروق











