پشاور،27 جولائی(اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد یوم شہداء کی مناسبت سے آج بروز جمعرات شہید ٹریفک اہلکار احسان اللہ شہید کے گھر گئیں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ایس پی ایجوکیشن نے شہید کے بچوں کو اجرک پہنائی اور ان میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تحائف تقسیم کئے اورشہید کے بچوں کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک ایجوکیشن شازیہ شاہد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اپنے شہید اہلکاروں کو کبھی نہیں بھولے گی اور کہا ٹریفک پولیس کو شہید افسران اور اہلکاروں کی ملک کیلئے قربانیوں پر فخر ہے۔











