پشاور، 29جولائی(اے پی پی): پشاور میں ریسکیو1122 نے 10 محرم الحرام کے حوالے سے عزاداروں کے لیے 12 میڈیکل کیمپس قائم کئے ہیں۔
میڈیکل کیمپس جہانگیر پورہ، خانم مارکیٹ، کوہاٹی گیٹ، وڈپگہ اور گلبہار میں کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں ریسکیو کے مرد و خواتین ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے گئے ہیں جن کے پاس ضروری ادویات اور اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں۔
ریسکیو1122 ترجمان کے مطابق ریسکیو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز کی خصوصی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ بھی موجود رہیں گی،اسکے علاوہ ریسکیو1122 کی مختلف مقامات پر 41 ایمبولینسز بھی تعینات کی گئیں ہیں، جن میں عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے 380 اہلکار تعینات ہیں۔











