چنیوٹ، 23جولائی (اے پی پی):دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی۔چنیوٹ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح 1 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔چنیوٹ ہیڈ مرالہ پر ڈیڑھ لاکھ کیوسک اور ہیڈ قادر آباد پر 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ چنیوٹ میں آئندہ 24 گھنٹوں تک پانی مسلسل بڑھے گا، ضلعی کنٹرول روم چنیوٹ کے مطابق آج رات ہیڈ قادر آباد سے سیلابی ریلا ضلع چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو گا اور پیر کے روز چنیوٹ میں پانی کی سطح بلند ہوتی رہی گی۔شام پانج بجے پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چار ہزار ایک سو انتالیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پہلے ہی پانی کی سطح بلند ہے اور مزید بلند ہو رہی ہے جس کے باعث سیلابی پانی شہر کے بند سے ٹکڑا رہا ہے۔
جمعہ کو گزرنے والے پونے دو لاکھ سیلابی ریلے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں، بیشتر فصلوں میں پانی جمع ہے ،کسانوں کا فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔











