چنیوٹ ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او عبداللہ احمدکی زیر نگرانی پولیس فلیگ مارچ

19

چنیوٹ۔27جولائی(اے پی پی): امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف اور ڈی پی او عبداللہ احمدکی زیر نگرانی پولیس فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ضلع بھر کے پولیس افسران،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،فالکن سکواڈ اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر چنیوٹ شہر کے مختلف راستوں گزرتا ہوا کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا اور ڈی پی اوعبداللہ احمد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے امن و امان کے قیام،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے تمام وسائل بروئے کار لا کر محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔