جوہر آباد۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی اور آ رپی او شا رق کمال صدیقی نے خوشاب جوہرآبادکا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام اور یوم عا شور کے ضمن میں ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے کئے گئے انتظا مات اور محرم روٹس کا معا ئنہ کیا۔ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی نے اس موقعہ پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظا میہ پولیس،دیگر اداروں سمیت تمام مسالک کے لوگوں نے با ہمی تعاون سے قیام امن کی کوششوں کو کامیاب کر نا ہے۔۔آر پی او شا رق کمال صدیقی نے کہا کہ آل رسول کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے لہذا کسی بھی تفرقہ بازی یا انتشا ر کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائیگا۔ڈویژنل کمشنر کے دورہ خوشاب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اے ڈی سی (آ ر) مطہر امین حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز ملک کے علاوہ امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران بھی موجو د تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظا ما ت کو سراہا اور محر م روٹس کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے وہاں امن کمیٹی کے ممبران سے ملا قات بھی کی۔بعدازاں ڈویژنل کمشنر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اپنے آفس میں محرم الحرام اور یوم عا شور کے انتظامات کے بارے تفصیل سے بریفینگ دی۔











