ڈیرہ غازیخان میں 10ویں محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں

17

ڈیرہ غازی خان، 29جولائی(اے پی پی): ضلع ڈیرہ غازیخان میں 10ویں محرم الحرام  کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں،ڈی پی او کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئےبگئے ہیں اور ڈی پی او حسن افضل نے جلوس کے راستوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع بھر میں اے کیٹگری کے  117 جلوس نکالے جا رہے ہیں  اس طرح  بی کیٹگری کے 46 جبکہ کیٹگری سی کے 63 جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ضلع بھر میں 89 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن اے کیٹگری کی 18، بی کیٹگری کی 44 اور سی کی 27 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے 28 سو سے زائد پولیس افسران و جوان اور ولنٹیئرز ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مکمل تلاشی لینے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے اور جلوس کے ارد گرد راستوں کو خاردار تاروں سے کور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس روٹس کی چھتوں پر سنیپرز تعینات کیے گیئے ہیں اور ایلیٹ کے الرٹ دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے۔اس علاوہ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کے لیے الگ سے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ ہے۔