ڈیرہ غازی خان، ڈی سی مہر شاہد زمان لک کی ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کےممبران اورعلمائے کرام سے ملاقات

26

ڈیرہ غازی خان، 29 جولائی( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ڈی سی آفس ڈیرہ غازیخان کے کیمٹی روم میں ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کےممبران اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  نےکہا کہ یوم عاشور پر قیام امن وقت کا تقاضا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہم سب نے مل کر امن کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام علمائے کرام ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انہیں امن کا پرچار کرنا چاہیے تاکہ رواداری،بھائی چارے اور امن کو فروغ دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ممبران امن کمیٹوں اور علمائے کرام کو ڈی سی آفس میں قائم مرکزی ضلعی کنٹرول روم کا دورہ بھی کرایا،اس موقع پر انہیں یوم عاشورہ کے حساس مقامات،جلوسوں کی مانیٹرنگ،قیام امن،سکیورٹی سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر علمائے کرام اور ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔