لاہور، 29 جولائی ( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ نثار حویلی تا کربلا گمے شاہ مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ چکا ہے۔روٹ خشک اور مکمل کلیئر ہے۔نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا لاہور کا مرکزی جلوس آج مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا جائزہ لینے کیلیے دہلی دروازہ اور رنگ محل کے دورہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمدو ایل ڈبیو ایم سی۔لیسکو ۔ایم سی ایل افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مرکزی جلوس میں ظہرین کی اذان ہورہی ہے۔منتظمین نے مکمل اظہار اطمینان کیا ہے۔واسا،اور ایم سی ایل کی خصوصی ٹیمیں مرکزی جلوس کے ہمراہ ہیں۔بارش کی صورت میں فوری راستہ کلیر ہورہا ہے۔آج کی بارش کی نکاسی ہوچکی ہے۔واسا و میونسپل ٹیمیں روٹ کو مکمل کلیر کرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ مرکزی جلوس کے ہمراہ انتظامی افسران و تمام محکموں کے افسران موجود ہیں۔ریسکیو 1122,ایمبولینسز۔میونسپل محکمے۔ٹریفک پولیس۔ضلعی پولیس اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔نثار حویلی سے جلوس بروقت برآمد ہواہے۔اپنے مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہوجائیگا۔











