گوجرانوالہ 8جولائی(اے پی پی): وزیرآباد دریائے چناب میں پانی کی تازہ ترین صورتحال، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد64705 کیوسک ریکارڈ،جبکہدریائے چناب میں ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج 43630 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، اسی طرح دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 43389 کیوسک ریکارڈکی گئی ہے جبکہ دریائے چناب میں خانکی بیراج سے پانی کا اخراج 36167 کیوسک ریکارڈ ہوا ، دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 45844 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد سے پانی کا اخراج 23844 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں 8 سے 12 جولائی تک 7 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، دریائے چناب میں پانی کی اس بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث گوجرانوالہ انتظامیہ نے تمام ادارہ جات کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ متوقع سیلاب کی آمد کی پیش رفت پر گوجرانوالہ ریسکیو 1122 نے دریا سے ملحق نشیبی علاقہ جات میں 9 ریسکیو پوائنٹس بنا لیے ہیں، علاوہ ازیں ریسکیو ادارہ نے ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے











