مری،08جولائی(اے پی پی): ملک بھر کی طرح یوم تقدیس قرآن مری ومضافات میں بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ مری جی پی او چوک میں احتجاج میں تمام دینی جماعتوں، تاجر تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا نمائندگان اور سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین سمیت مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر راجہ دفتر عباسی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کر نے والوں کو حوش کے ناخن لینے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان سیسہ پلائی دیوار کی ماند کھڑے ہیں، کسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے، سویڈن حکومت باز آ جائے ۔
مقررین نے کہا کہ مسمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، قران پاک کی بے حرمتی نے عالم اسلام کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے، جس سے پوری دنیا کے مسمانوں میں اشتعال پایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ توہین قرآن اور توہین رسالت وصلم کے مرتکب ممالک کے خلاف اسلامی ممالک ایک پیچ پر متحد ہو کرراست اقدام کریں تاکہ کوئی آئندہ ایسی حرکت نہ کرے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں۔
مظاہرین نے سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی بھی نکالی۔











