انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں؛کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

21

لاہور،15 اگست(اے پی پی): داتا دربار توسیع متعلق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مزارحضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش مرجع خلائق کا مرکز ہے،4۔17 کنال مزید اراضی کو شامل کرکے  داتا دربار کی توسیع کیجارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں، مجاورین کیلئے متبادل جگہ اوقاف کیطرف مہیا کرنے کی پلاننگ حتمی مرحلے میں  ہے۔

کمشنر لاہور نے اے ڈی سی آر،مجاورین،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ حضرت داتا گنج بخش دربار کی توسیع متبرک و مقدس کام ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید،اے سی آر اظہارالحق باجوہ،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد ورک ،مینجر داتا دربار محمد طاہر اور داتا دربار کے مجاورین نے شرکت کی۔