اوکاڑہ،شہر اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

15

اوکاڑہ،26اگست (اے پی پی): آج سر شام شہراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ موسلابارش ایک گھنٹے میں 36٫4 ملی ریکارڈ کی گئی ہے میونسپل کارپوریشن کی نکاسی آب کا نظام بالکل حسب سابق ناکارہ ہو نے کی وجہ سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا ۔شہر کی مرکزی شاہراہوں ایم اے جناح روڈ ،تحصیل روڈ، وینس چوک،پریس کلب چوک،جامعہ محمدیہ، گول چوک،صمدپورہ روڈ،ریلوے روڈ،علامہ اقبال روڈ اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

شہریوں نے اوکاڑہ میں نکاسی آب کا نظام غیر تسلی بخش نظام ہونے ہونےپر وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہےکہ اوکاڑہ میں مبینہ طور پر لوگوں جن میں بچے بوڑھے افراد تیزی سےہیپاٹائٹس ،معدے پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کی جان کو بچانے کے فوری اقدامات اٹھائیں اور اوکاڑہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔