نارووال، 26 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارکٹ میں آٹا20کلوگرام فی تھیلہ2650،تھیلہ دس کلوگرام 1325روپے میں صارفین حاصل کرسکیں گے،جبکہ چاول سپر باسمتی 305 ‘کالاچنا210،سفیدچنا320دال چنا موٹی 210روپے،دال چناباریک200‘ بیسن 210،دال ماش 520،دال ماش چھلکا450،دال مونگ 220، دال مسور 270روپے، چھوٹا گوشت1600 روپے،بڑا گوشت 800 روپے فی کلو‘روٹی سو گرام 15روپے ‘ نان 120گرام25 روپے ‘دودھ 150 روپے لیٹر اور دہی کی قیمت160 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ گھی اورچینی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دستیاب ہو گا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کو دیگراضلاع میں تعین کردہ نرخوں کے بارے بریف کیاجس پر ڈپٹی کمشنرنارووال نے تاجر نمائندوں،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اتفاق رائے سے درج زیل ضروریہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا۔











