اوکاڑہ،10اگست(اے پی پی):دریائے ستلج میں ڈوبنے والی کشتی سے لاپتہ ہونے والے 4 افراد کی تلاش کےلیے آٹھویں روزبھی سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ریسکیو1122ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں تین اضلاع (اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر) کی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہی ہیں اور اب تک 10 ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر کے لواحقین کے حوالے کیا جا چکا ہے۔











