اوکاڑہ؛دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں جاری

25

اوکاڑہ،19اگست(اے پی پی): دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ 11 مقامات پر ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 کے مطابق

ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 34 بوٹس اور 150 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہیں ہیں۔اب تک مختلف مقامات 850 سے زائد افراد جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں کو مختلف مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف بھی مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں اور

 لوگوں سے ایپل ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں۔