اوکاڑہ؛ریسکیو 1122،دریائے ستلج پرممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ

14

اوکاڑہ،18اگست(اے پی پی ):ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ستلج پرریسکیو 1122ہائی الرٹ ہے ۔سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز) کی زیرِ نگرانی دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو پوسٹوں کو فعال کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کی جانب 9 مقامات پر ریسکیو پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اٹاری، پوران، باقر کے مہار اور جمالکوٹ کے مقامات پر ریسکیو پوسٹوں قائم کرلی گئیں۔ہیڈسیلمانکی کے مقام پر بیس اور میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ جبکہ درازکے، مہلو شیخوکا، نامہ جندیکا اور رتہ کہ مقام پر بھی ریسکیو پوسٹوں قائم ہیں۔ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج پر 20 کشتیوں کے ساتھ 9 مقامات پر موجود ہیں۔

اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دوسرے اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو کال کر لیا گیا ہے۔ لوگوں سے ایپل ہے کہ دریا کے پیٹ / بیٹ سے فوری طور پر نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کا ساتھ تعاون کریں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 کی ہیلپ لائن یا نزدیکی ریسکیو پوسٹ سے رابطہ کریں۔