اوکاڑہ؛ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں ، ہمارے ملک کی تقدیر آپ ہی کے ہاتھ میں ہے،ڈی پی او منصور امان

6

اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور ہمارے ملک کی تقدیر آپ ہی کے ہاتھ میں ہے،اس لئےدلجمعی کے ساتھ محنت کریں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار میں طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینارمیں طلبہ اور طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور تقریری مقابلہ میں بھی حصہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام اساتذہ کرام مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان بچوں پر شب وروزمحنت کی اور ہم نصابی سرگرمیوں  کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔