اوکاڑہ؛ ٹریفک پولیس موبائل خدمت سنٹر کی گاڑی کی فراہمی پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کی “عوامی سہولت گھر کی دہلیز پر” کا عملی اقدام ہے

14

اوکاڑہ،08اگست(اے پی پی):حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا احسن اقدام،ٹریفک پولیس موبائل خدمت سنٹر کی گاڑی کی فراہمی “عوامی سہولت گھر کی دہلیز پر” کا عملی اقدام ہے۔عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے لرننگ لائسنس کی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہمی اس کا عملی ثبوت ہے ۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خواجہ عابد صغیر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس موبائل خدمت سنٹر کی گاڑی  غلہ منڈی،سمیت مختلف علاقوں میں عوام کے لئے لرنر لائسنس جاری کر رہی ہے جس پر عوام نے تشکر اور اطمینان کا اظہارکیا۔ٹریفک پولیس موبائل خدمت سنٹر کی گاڑی جب غلہ منڈی کے صدر چوہدری حبیب الحق کی آڑھت کے سامنے پہنچی تووہاں تقریباً 100 سے زائد لوگ اس سہولت سے مستفید ہوئے جن میں نئے لائسنس بنانے والوں کے ساتھ ساتھ لائسنسز کی تجدید کروانے والے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق کا کہنا تھا کہ ہم وزیرِاعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، اور خصوصی طور پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان اور ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گھر کی دہلیز پر عوام  کو سہولت مہیا کرنے کی کاوش کی اور عوام کو آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔