تھرپارکر، جڑانوالہ اور رانی پور واقعات پر جماعت اسلامی عملی طور پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی تھرپارکر،26 اگست( اے پی پی ): مٹھی میں جماعت اسلامی کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جڑانوالہ اور رانی پور واقعات پر جماعت اسلامی عملی طور پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ان دونوں واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔سندھ میں شہید فاطمہ کی ماں کے سر پر پہلا ہاتھ سراج الحق نے رکھا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء غریب لوگوں کے دکھ درد سے عملی طور پر دور ہیں۔سراج الحق نے یہ مسیج دیا ہے کہ سندھ کی مظلوم مائیں بہنیں تنہا نہیں ہیں اور جماعت اسلامی ان کی اخلاقی تہذیبی حفاظت کو یقینی بنائی گی۔مزید کہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں میں شخصیتوں کے جنم دن منائے جاتے ہیں مگر جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شخصی دکھاوے سے پاک ہے اصل کام لوگوں کی نظریاتی تربیت ہے۔ایک صدی کے قریب کا سفر اس جماعت نے انتہائی کامیابی سے طئہ کیا ہے جس کی مخالفین بھی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ملک بھر کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کی طرف راغب کرنے کے لئیے کام کیا جارہاہے۔تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کو روشن بنا سکیں۔مزید کہنا تھا کہ تھرپاکر جیسے پسماندہ خطے میں جماعت اسلامی نے غریب لوگوں کی خدمت ان کی دہلیز پر جا کر کی ہے جو کہ خدمت کی بہترین مثال ہے۔ہمارا مقصد بڑا اور واضع ہے کہ لوگوں کو لوگوں کی غلامی سے آزاد کرنا ہے۔تقریب میں بڑی تعداد جماعت اسلامی کے کارکنان،اساتذہ،طلبہ اقلیتی برادری کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں مرتضیٰ غوری،میر محمد بلیدی عبدالسبحان سمیجو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

40

تھرپارکر،26 اگست( اے پی پی ): مٹھی میں جماعت اسلامی کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جڑانوالہ اور رانی پور واقعات پر جماعت اسلامی عملی طور پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ان دونوں واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔سندھ میں شہید فاطمہ کی ماں کے سر پر پہلا ہاتھ سراج الحق نے رکھا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء غریب لوگوں کے دکھ درد سے عملی طور پر دور ہیں۔سراج الحق نے یہ مسیج دیا ہے کہ سندھ کی مظلوم مائیں بہنیں تنہا نہیں ہیں اور جماعت اسلامی ان کی اخلاقی تہذیبی حفاظت کو یقینی بنائی گی۔مزید کہنا تھا کہ باقی سیاسی جماعتوں میں شخصیتوں کے جنم دن منائے جاتے ہیں مگر جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شخصی دکھاوے سے  پاک ہے اصل کام لوگوں کی نظریاتی تربیت ہے۔ایک صدی کے قریب کا سفر اس جماعت نے انتہائی کامیابی سے طئہ کیا ہے جس کی مخالفین بھی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ملک بھر کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کی طرف راغب کرنے کے لئیے کام کیا جارہاہے۔تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کو روشن بنا سکیں۔مزید کہنا تھا کہ تھرپاکر جیسے پسماندہ خطے میں جماعت اسلامی نے غریب لوگوں کی خدمت ان کی دہلیز پر جا کر کی ہے جو کہ خدمت کی بہترین مثال ہے۔ہمارا مقصد بڑا اور واضع ہے کہ لوگوں کو لوگوں کی غلامی سے آزاد کرنا ہے۔تقریب میں بڑی تعداد جماعت اسلامی کے کارکنان،اساتذہ،طلبہ  اقلیتی برادری کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں مرتضیٰ غوری،میر محمد بلیدی عبدالسبحان سمیجو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔