تھرپارکر؛ ڈی ایس پی کی گاؤں مٹھڑیو اوٹھا میں شہید پولیس اہلکار کے قبر پر فاتحہ خوانی

22

تھرپارکر،04 اگست(اے پی پی): پورے ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی آئی جی پی  سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر 4 اگست کا دن یومِ شہدائے پولیس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین  کی ہدایات پر ڈی ایس پی مٹھی گاؤں مٹھڑیو اوٹھا  پہنچے ، جہاں انہوں نے شہید پولیس اہلکار کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کیے۔ تھرپارکر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ ڈی ایس پی  شہید کے بچوں سے بھی ملےاور ان کو گلدستے اور تحائف پیش کیئے۔

 شہید اہلکاروں کے روح کی  ایصال  ثواب کے لیئے پولیس ہیڈکواٹر تھرپارکر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ریلی بھی نکالی  گئی۔ ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین  نے کہا کہ ہمیں سندھ پولیس کے شہداء پر فخر ہے جن کی قربانی کے بدولت آج امن امان قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے  جوانوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک و قوم کی بقاء اور امن و عامہ کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، بہادری کے ساتھ ملک دشمن عناصر کا سامنا کیا اور شہادت کا تاج سروں پر سجایا، شہید ہمارے دلوں اور ہماری سوچوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور تا روز قیامت انکو بھلایا نہیں جا سکتا۔