جلالپورپیروالا؛سی پی او رانا منصور الحق نے پولیس خدمت مرکز و ٹریفک سکول کا افتتاح کر دیا

3

جلالپورپیروالا،8اگست(اے پی پی):سی پی او ملتان رانا منصور الحق نے  جلالپورپیروالا دورہ کے دوران پولیس خدمت مرکز و ٹریفک سکول کا افتتاح کر دیا ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او ملتان رانا منصور الحق نے کہا کہ خدمت مرکز پر عوام کو ان کی اپنی ہی تحصیل میں 20 سے زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں ٹریفک لائسنس بھی شامل ہوں گے، ابتدائی طور پر یہ خدمت سنٹر ابھی ایک نشست میں کام کریگا بعد ازاں اس کو ڈبل شفٹ میں بھی کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کےلیے پولیس سسٹم کو جدید کرنے پر ہمارا کام جاری ہے، عوام کے مسائل کم کرنے کےلیے ایس پی صدر سرکل کا آفس شجاعباد شفٹ کردیا ہے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دقت نہ ہو اور ان کے مسائل بھی بروقت حل ہوں۔

بعد ازاں سی پی او نے عوام کے مسائل بھی سنے اور دونوں تھانوں کا ملاحظہ بھی کیا۔

افتتاحی تقریب میں پولیس آفیسران ، سول سوسائٹی نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔