ملتان08، اگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے علی الصبح قبضہ و تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے گل گشت،گول باغ کے علاقوں میں پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کردیے گئے۔تجاوزات آپریشن میں پولیس ،سول ڈیفنس ،کارپوریشن سمیت ضلعی محکموں نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عابد شبیر نے تجاوزات آپریشن کی قیادت کی۔آپریشن کے دوران تجاوزات ٹیم نے بھاری مقدار میں سامان اور ریڑھیوں کو قبصے میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔











