جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

18

جیکب آباد،05 اگست (اے پی پی ): ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی،ریلی میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ،اسسٹنٹ کمشنر شھزاد احمد ،مختیار کار غلام عباس سدایو سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،ہماری 25 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا مرنا جینا کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،ایک دن کشمیری بھائیوں کی جہدوجہد رنگ لے آئے گی۔