خیبر پختونخوا میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

36

پشاور، 18اگست(اے پی پی ): پشاور میں ریسٹورنٹس انوائس مینجمنٹ سسٹم یعنی ریمز ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی مدد سے تیار کیا ہے اور اس کا مقصد ریسٹورانٹس سے متعلق ٹیکس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شفافیت اور مزید بہتری لانا ہے۔

اس سلسلے میں ایک جمعہ کو یہاں   ایک  آگاہی تقریب منعقد کی گئی، جسمیں متعلقہ حکام اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ریمز کی بدولت خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ مختلف ریسٹورانٹس سے رئیل ٹائم میں ٹیکس اور سیلز کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کی مدد سے گھر بیٹھے ایک ایک ریسٹورانٹ میں ٹیبل کی ریزرویشن کی جا سکتی ہے اور وہاں سے خوراک بھی منگوائی جا سکتی ہے۔