درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ بھی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

35

کوئٹہ،23 اگست( اے پی پی )درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ بھی،زیادہ سے زیادہ درخت لگانا زمینی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون شجر کاری مہم کے تحت سول سیکرٹریٹ لان میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔سیکریٹری جنگلات نور محمد پرکانی، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان و دیگر بھی موجود تھے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ ہم سب کو بڑھ چڑھ کر اس نیک عمل میں حصہ لینا چاہیےماحول کو صاف ستھرا اور پاک کرنا انسانوں کیلئے فائدہ مند ہے اور زیادہ بارشوں کا قدرتی ذریعہ بھی ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشد ضرورت ہے کہ عوام میں درختوں کی افادیت اور اہمیت سے متعلق شعور کو بیدار کیا جائے۔