ڈی پی او بھکر محمد نوید  کا مجلس امام بارگاہ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

49

بھکر،30 اگست  (اے پی پی)ؒ:ڈی پی او بھکر محمد نوید  نے 11/12صفرالمظفر مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان  کا وزٹ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

بھکر پولیس مجالس کو فول پروف سکیورٹی دے گئی اور بھکر پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔ پولیس کی زیر نگرانی اور فول پروف سکیورٹی میں مجالس جاری تھیں اور پولیس نے مجلس کو مکمل سیکیورٹی کور دیا ہوا ہے۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ ضلع کے ہر تھانہ کے ایس ایچ او اپنی فورس کے ہمراہ ہر مجلس اور جلوس کو مکمل سیکیورٹی مہیا کریں گے،پولیس کنٹرول روم سے ہر پل کی خبر مل رہی ہے۔ چوبیس گھنٹے پولیس افسران و ملازمان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔