اوکاڑہ،22اگست(اے پی پی): دریائے ستلج پر موجودہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔3100 سے زائد افراد کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا کوأرڈینیٹر ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ریلیف آپریشن 11 مقامات پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 40 بوٹس اور 170 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔3100 سے زائد افراد (عورتوں، بچوں اور بوڑھوں) کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور 1500 سے زائد افراد جن میں نوزائیدہ بچے، معذور افراد، خواتین اور بوڑھوں کو اٹاری کے مقام سے ریسکیو کیا گیا۔ لوگوں سے بار بار ایپل کی جارہی ہے کہ ستلج دریا میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلے گزر رہے ہیں اور جانی نقصان سے بچنے کےلیے ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔











