قصور،22 اگست(اے پی پی):دریائے ستلج میں پانی کے پیش نظر ریسکیو ہائی الرٹ ہے۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہاکہ دریائے ستلج میں اضافی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور بوٹ آپریٹر کیساتھ پہنچا دی گئیں ہیں، اسوقت دریائے ستلج میں 222 ریسکیو بوٹ، آپریٹر کیساتھ تعینات ہیں، ڈاکٹر رضوان نصیرنے لوگوں سے اپیل کی ہےکہ اپنے مال مویشی کیساتھ بروقت انخلاء کریں، سیلابی علاقے میں اپنی جان اور مال کو خطرے میں نہ ڈالیں اور فوری نکلیں۔











