رینالہ خورد،14اگست(اے پی پی):پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر رینالہ خورد میں مختلف اداروں میونسپل کمیٹی، ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج وکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ، دینی مدرسہ جات (ایمرا) اوررینالہ پریس کونسل رجسڑڈ میں تقریبات منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کی گئی، تقریبات میں تمام مکتبہ فکر کے افرادکے علاوہ شہریوں نے شرکت کی، تقریبات میں طلبہ کے درمیان قرت نعت خوانی اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات کے بعد پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ منعقدہ تقریبات میں پاکستان کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔











