اسلام آباد ، 09 اگست (اے پی پی ):”زمین کے لیجنڈز کو خراج تحسین” کے نام سے لوک ورثہ نے موسیقی کے ورثہ کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے بدھ کو یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے سٹریٹجک ریفارم اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں خوشی اور امن کا پیغام پھیلانے کی کاوش ہے۔
استاد فتح علی خان، استاد نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، ، اقبال بانو، منصورملنگی، پٹھانے خان، ریشماں اور دیگر جیسے مشہور گلوکاروں کے آڈیو گانوں کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد موسیقی کے ورثے کو محفوظ رکھنا اور فروغ دینا ہے جو کہ ہماری تاریخ، روایات اور کہانیوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔











